معاہدہ
فریق اول خریدار اور سمارٹ بزنس پرائیویٹ لمٹیڈ فریق دوئم خرید کنندہ کے طور پر خوالہ دیا ہے۔اس معاہدے کے ذریعے ہم مندرجہ زیل شرائط پر کسی بھی اعتراض کے بغیر متفق ہیں۔
- فریق دوئم فریق اول کو قرض مال/مصنوعات کی شکل میں مالی معاونت فراہم کریگا۔
- فریق دوئم سرمایہ کاری کی رقم حصہ داری / منافع کے ساتھ فریق اول سے متفق ماہانہ اقساط میں وصول کریگا۔
- فریق اول، فریق دوئم کے تمام اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا پابند ہوگا۔ اور مقرر کردہ اقساط طے شدہ مدتوں میں جمع کریگا۔
- فریق اول ادائیگیوں کی ضمانت کے طور پر اپنے جائز بینک اکاؤنٹ میں سے دستخط شدہ 3 چیک فراہم کریگا۔
- فریق اول قرض مال/ مصنوعات کی حفاظت کیلئے دو عدد ضمانتی فراہم کرنا یقینی بنائے گا۔
- معاہدہ ہونے پر مال مصنوعات وصول کرنے کے بعد فریق اول قرض مال/مصنوعات سمارٹ بزنس پرائیویٹ لمٹیڈ کو واپس کرنے پر اسرار نہیں کریگا۔
- مال/ مصنوعات کی ورانٹی اور نقص کے بارے میں فریق اول مال/مصنوعات فراہم کرنے والے سے رجوع کریگا۔ فریق دوئم ورانٹی /نقص کا ذمہ دار نہیں۔ تاہم فریق دوئم ممکنہ طریق سے مدد فراہم کرسکتا ہے۔
- ڈیفالٹ ہونے کی صورت مین فریق دوئم کو فریق اول کے منقولہ اور غیر منقولہ مال /جائیداد /چیک سے باقی رقوم محفوظ کرنے کا حق حاصل ہے۔
- فریق دوئم کی طرف سے پہلے سے طے شدہ رقوم کے ساتھ ساتھ بقایاجات کے وصولی کی صورت میں تمام اخراجات بھی فریق اول اور اس کے مقرر کردہ ضامن ادا کرنے کے پابند ہیں۔
- ضرورٹ پڑنے پر کمپنی فریق اول اور اسکے ضامنوں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔